آزادکشمیر الیکشن کمیشن، 31 اگست سے قبل بلدیاتی انتخابات تین مراحل میں ڈویژن کی سطح پرکرانے کا فیصلہ

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق 31 اگست سے قبل بلدیاتی انتخابات تین مراحل میں ڈویژن کی سطح پرکرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے حکومت کی مشاورت سے حتمی انتخابی شیڈول جاری کرنے سےمتعلق قانونی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے سیکرٹری قانون ،انصاف و پارلیمانی امور کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

سیکرٹری الیکشن محمد غنضنفر خان نے سیکرٹری قانون ،انصاف وپارلیمانی امور کو ایک مکتوب کے زریعے الیکشن کمیشن کے فیصلہ سے اگاہ کیا ہے جس کے تحت مظفرآباد ڈوژن میں20 اگست میرپور ڈوہژن میں25 اور پونچھ ڈوئژن میں30 اگست 2022 کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے الیکشن کمیشن کے مکتوب کے مطابق بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ازادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے ۔عدالت العظمیٰ کے 12 دسمبر 2021 کے فیصلہ کی تعمیل میں 31 اگست 2022 سے قبل بلدیاتی انتخابات منعقد کرانا قانون کا تقاضاہے۔ آزاد جموں و کشمیر الیکسنز ایکٹ 2020کی دفعہ 125 اے کی ذیلی دفعہ 3کے تحت الیکشن کمیشن حکومت کی مشاورت سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ یا پھر تواریخ کا اعلان کرے گا ۔امن وامان اور انتظامی امور کی بہتر انجام دہی کیلئے مناسب ہے کہ آزاد کشمیر میں تین ڈویژن کی سطح پر الگ الگ تواریخ میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں ۔مکتوب میں سیکرٹری قانون انصاف وپارلیمانی امور آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سے کہا ہے کہ وہ قانون تقاضا پورر کرنے سے متعلق حکومت سے مشاورت کیلئے تحریک کریں اور الیکشن کمیشن کو مطلع کریں تاکہ بلدیاتی انتخابات کے انعقادکے لیئے شیڈول کا اعلان کیا جاسکے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close