آزادکشمیر الیکشن کمیشن ، بلدیاتی انتخابات کیلئے وارڈ وائز ووٹر فہرستیں مکمل کر لی گئیں

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کیلئے وارڈ وائز ووٹر فہرستیں مکمل کر لی، اس سلسلہ میں عوام الناس اپنا نام اور متعلقہ وارڈ ڈسٹرکٹ رجسٹریشن افسر کے دفتر میں چیک کر سکتے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کی آن لائن سروس8302پر بھی اپنا نام اور وارڈ چیک کیا جا سکتاہے۔

اگر کسی فرد کا نام اس کے متعلقہ وارڈ میں درج نہیں تو وہ ڈپٹی کمشنر کو درخواست دے سکتا ہے جس پر الیکشن کمیشن مزید کارروائی کا اختیار رکھتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close