مظفرآباد (پی آئی ڈی) سیکرٹری ایس ڈی ایم اے محمد شاہد ایوب نے ہمراہ ڈائریکٹر ایس ڈی ایم اے مون سون بارشوں کے متوقع سپیل کے پیشِ نظردارالحکومت مظفرآباد کے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور نالہ جات کا معائنہ کیا ۔
دوران معائنہ سیکرٹری نے مختلف محکمہ جات کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔اس کے علاوہ تمام ڈی ڈی ایم ایز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ بھی اپنے اضلاع میں ہنگامی اقدامات کو یقینی بنائیں اور متعلقہ اداراجات کو ہائی الرٹ پر رکھا جائے اور دوران مون سون تمام ایمرجنسی سٹاف کی حاضری کو بھی یقینی بنایا جائے۔اس کے علاوہ تمام ڈپٹی کمشنر صاحبان کو بھی اس سے قبل دوران مون سون کانفرنس میں نالہ جات میں کی گئی تجاوزات کو ختم کرانے بارے بھی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں