مظفرآباد(پی این آئی)آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پونچھ میں 2افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،5مریض صحت یاب ہوئے، 79افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔آزادکشمیرمیں اب تک420322افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں 43413افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی42595افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے،کورونا وائرس کے26مریض زیر علاج ہیں۔
792مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے140کا تعلق مظفرآباد،31کا جہلم ویلی،26کا نیلم، 144کاپونچھ،103کا باغ،13 کا حویلی،16کاتعلق سدھنوتی،182 کاتعلق میرپور،58کابھمبراور79کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کے26مریضوں میں سے 23 مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 3مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہے۔ ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں