سیرت کانفرنس بلا کر جائزہ لیں گے کہ کوئی قانون قرآنی وسنت سے منافی تو نہیں، صدر آزاد کشمیر کی علماء کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد (آئی اے اعوان) صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آزاد میں کوئی قانون قرآن وسنت سے بالاتر نہیں ہوسکتا جلد سیرت کانفرنس بلا کر اس بات کا دوبارہ جائزہ لیں گے کہ کوئی قانون قرآنی وسنت سے منافی تو نہیں۔

کشمیر ہاوس اسلام آباد میں آزاد کے جید علماء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ جب میں آزاد کشمیر کا وزیراعظم تھا اس وقت بھی سیرت کانفرنس بلائی تھی اور اب بھی جلد سیرت کانفرنس بلا کر اس بات کا جائزہ لیں گے کہ کوئی قانون قرآن وسنت کے منافی تو نہیں ۔صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا آزاد کشمیر میں مذہبی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی مثالی مثالی ہے علماء کرام اس کو قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں انکا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کے ترجمان نے حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کرکے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے بھارتی سپریم کورٹ بھی اس کے خلاف بول پڑی ہے جبکہ مودی اب بھی ترجمان نپورشرماکی حمایت کررہا ہے 20 سے زائد مسلم ممالک کی وزارتِ خارجہ نے بھارتی سفیروں کو بلا کر اس پر زبردست احتجاج کیا ہے علماء کرام اس حوالے سے بھی اپنی زمہ داریاں پوری کریں صدر آزاد کشمیر کے ساتھ ملاقات کرنے والے وفد میں ممبر قانون ساز اسمبلی پیر مظہر سعید چیئرمین علماءو مشائخ کونسل سردار محمد بلال چشتی سمیت دیگر جید علماء موجود تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close