راولاکوٹ، 4 سے 9 جولائی تک آزاد کشمیر میں ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ منایا جائے گا

راولاکوٹ (پی این آئی) محکمہ صحت کے زیر اہتمام 4 سے 9 جولائی تک آزاد کشمیر میں ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ منایا جائے گا آزادکشمیر کے 3لاکھ 88 ہزار بچوں کو امیونیٹی خوراک دی جاے گی جبکہ گھروں میں جا کر خواتین کو صحت پر خصوصی مشورےدئیے جائیں گے۔

آزاکشمیر میں 4 جولائی سے ماں اور بچے کی صحت سے متعلق مہم کا آغاز کیا جارہا ہے 9 جولائی تک جاری رہے والی مہم کے دوران آزاد کشمیر بھر میں 3 لاکھ 88 ہزار بچوں کو ایمونیٹی خوراک دی جائے گی آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ راولاکوٹ میں خصوصی آگاہی واک کا انعقاد کیا گیااس موقع پر میڈیا کو ماں اور بچے کی صحت سے متعلق بریفنگ دی گئی اس مہم کے تحت ضلع پونچھ میں پندرہ ہزار بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی گولیاں کھلائی جائیں گی اور پانچ سو بچوں کو امیونیٹی بوسٹ کی ادویات دی جا ئیں گئیں محکمہ صحت پرائمری ہیلتھ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر فاروق اعوان ڈی ایچ او راولاکوٹ پونچھ ڈاکٹرجواد کیانی، ڈاکٹر نصرت اور دیگر نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ماں اور بچے کا ہفتہ منانے کا مقصد حاملہ خواتین کو غذائی کمی پورا کرنے اور غذائی کمی کا شکار بچوں کی اور مدافعت بڑھانے کی ادویات دینا اور پیٹ کی بیماریوں سے بچانے کے لیے گولیاں کھلائی جائیں گی انہوں نے بتایا کہ ہر سال پاکستان میں دس لاکھ بچے غذائی کمی کے باعث انتقال کر جاتے ہیں جبکہ ماوں کی کمزور صحت کے باعث کمزور بچوں کی پیدائش کے باعث بھی پانچ سال تک کے بچوں میں موت کی شروع زیادہ ہے جس سے بچنے کے لیے محکمہ صحت ہر سال دو دفعہ مہم شروع کرتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں