صدر آزاد جموں وکشمیرسے وزیر اعظم کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں اہم تفصیلی ملاقات

مظفرآباد(پی این آئی)صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں اہم تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ آزادکشمیر میں ایک بہتر بجٹ پیش کیا گیا ہے جس سے عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو جائے گا اسی طرح مختلف پراجیکٹس بھی شروع کیے گئے ہیں جس سے آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی تفصیلی ملاقات میں آزادکشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے مل جل کر کام کرنے کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close