مظفرآباد(پی آئی ڈی)آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی طرف سے بلدیاتی انتخابات 2022ء کے انعقاد کے لئے تیاری حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔حلقہ بندیوں کی تیاری اور نوٹیفکیشن کے بعد بلدیاتی انتخابات کے لئے ووٹرز فہرست کی UpdationاورRe-arrangmentکا مرحلہ مکمل کرتے ہوئے اب الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے انعقا د کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران،ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
ترجمان آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران،ریٹرننگ افسران کے لئے چیف جسٹس ہائی کورٹ سے رضا مندی حاصل کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبان کو ہر ضلع کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن ججز و سینئر سول ججز او ر سول ججز کو ریٹرننگ افسرتعینات کیا گیا جبکہ اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کے طور پر محکمہ مال /ضلعی انتظامیہ کے افسران کو تعینات کیا گیا ہے اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے پولنگ سکیم کی تیاری کے لئے شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پولنگ اسکیم کی تیاری کے لئے بھی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ شیڈول کے مطابقابتدائی پولنگ اسکیم کی تیاری ازاں ریٹرننگ آفیسر 06جولائی2022تا15جولائی 2022،موصولہ تجاویز واعتراضات کی روشنی میں تیاری مسودہ پولنگ اسکیم ازاں ریٹرننگ افسران 15جولائی 2022تا18جولائی2022،اشاعت مسودہ ابتدائی پولنگ اسکیم 19جولائی 2022 ، پولنگ اسکیم کے خلاف اعتراضات/اپیلز 19جولائی 2022تا22جولائی2022،سماعت و فیصلہ جات ازاں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر 20جولائی2022تا30جولائی2022،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے فیصلہ کے خلاف الیکشن کمیشن کے پاس اپیلز و سماعت اور فیصلہ جات 26جولائی2022تا30جولائی2022،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر و الیکشن کمیشن کے فیصلہ جات کی روشنی میں حتمی مسودہ کی تیاری 31جولائی2022تا02اگست2022،حتمی اشاعت پولنگ اسکیم 04اگست2022۔اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن کی طرف سے جملہ ڈپٹی کمشنر صاحبان کو یہ ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں کہ پولنگ اسکیم کی تیاری کے لئے جملہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کو فوری طور پر ٹرانسپورٹ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ پولنگ اسکیم کی تیاری کا عمل بروقت مکمل ہو سکے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے ضروری فنڈز کی فراہمی حکومت کی آئینی و قانونی ذمہ داری ہے مگر اس وقت تک الیکشن کمیشن کی طرف سے طلب کردہ فنڈز فراہم نہ کیئے گئے ہیں۔حکومت فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ انتخابات کا عمل بروقت مکمل ہو سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں