راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جنرنلسٹس کے وفد کا پی آئی ڈی کمپلیکس مظفرآباد کا دورہ، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے محکمہ کے افسران کے ہمراہ وفد کا خیر مقدم کیا

مظفرآباد(پی این آئی)راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جنرنلسٹس کے وفد کا پی آئی ڈی کمپلیکس مظفرآباد کا دورہ، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے محکمہ کے افسران کے ہمراہ وفد کا خیر مقدم کیا۔ وفدنے پی آئی ڈی آزادکشمیر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔

وفد میں صدر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جنرنلسٹس عابد عباسی نے کی جبکہ اس موقع پرڈائریکٹرز اطلاعات امجد حسین منہاس اور محمد بشیر مرزا، پریس سیکرٹری ہمراہ وزیراعظم سید خالد گردیزی، سینئر نائب صدر RIUJاظہار خان نیازی، سیکرٹری جنرل RIUJطارق علی ورک، آفیسران اطلاعات مقصود احمد، راجہ محمد سہیل خان، قراۃ العین شبیراور راجہ عبدالباسط بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے وفد کو محکمہ اطلاعات کے پس منظر، ترقیاتی منصوبہ جات، آزادجموں وکشمیر پریس فاؤنڈیشن،ایڈورٹائزمنٹ پالیسی، ڈکلیریشن پالیسی، ڈیجیٹل میڈیا پالیسی، میڈیا لسٹ پالیسی، آزادجموں وکشمیر پریس نیوز پیپر، نیوز ایجنسیز اینڈ بک رجسٹریشن ایکٹ کے بارہ میں بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے کہاکہ محکمہ اطلاعات اپنے پیشہ وارانہ امور کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے بھی کوشاں ہے،حکومت آزادکشمیر کے اقدامات کو عوام تک پہنچانے کیلئے پرنٹ، الیکٹرانک، ڈیجیٹل و سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر محکمہ اطلاعات بھرپور انداز میں کام کررہا ہے۔

وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس صحافیوں کی فلاح و بہبود کی طرف خصوصی توجہ دے رہے ہیں، بجٹ میں اشتہارات کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم آزادکشمیر نے اپنی بجٹ میں تقریر میں آزادخطہ کے قدرتی ماحول کو برقرار رکھنے کیلئے عملی اقدامات کا اعلان کیا ہے جن پر عملدرآمد سے آزاد خطہ کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور یہاں کا قدرتی حسن برقرار رہے گا۔ ڈائریکٹر جنرل اطلاعات نے کہاکہ پی آئی ڈی آزادکشمیر میں سینٹرلائزڈ نیوز سسٹم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جبکہ تمام اضلاع کی مانیٹرنگ کیلئے نیوزمانیٹرنگ کا موثر نظام قائم ہے۔ اخبارات کا ریکارڈ محفوظ کرنے کیلئے ترقیاتی منصوبہ ڈیجیٹل آرکائیو کام کررہا ہے، اشتہارات کی تقسیم کو صاف و شفاف بنانے کیلئے شعبہ کو کمپیوٹرائزڈ اور آر او سسٹم کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے اپنی نوعیت کا منفرد مثالی ادارہ آزادجموں وکشمیر پریس فاؤنڈیشن کام کررہا ہے جس کے تحت آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں پریس فاؤنڈیشن کے ممبران کیلئے ہاؤسنگ کالونیاں بنائی جارہی ہیں جبکہ صحافیوں کی فلاح وبہبود کے منصوبے اورانکی مالی امدا د بھی پریس فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کمال مہربانی کرتے ہوئے پریس فاؤنڈیشن کی گرانٹ 5کروڑ جبکہ صحافیوں کی فلاح وبہبود اور وفات پا جانے والے صحافیوں کے ورثاکی امداد کیلئے2کروڑ کے فنڈز مختص کیے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل اطلاعات نے کہاکہ مستقبل قریب میں ماڈرن میڈیا کمیونیکیشن پلان کے تحت صحافیوں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ٹریننگ کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آزادجموں وکشمیر رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ آخری مراحل میں ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جنرنلسٹس کے صدر عابد عباسی نے کہاکہ محکمہ اطلاعات آزادکشمیر کی ترقی دیکھ کر خوشی ہوئی،محدود وسائل کے باوجود راجہ اظہر اقبال کی سربراہی میں آزادکشمیر میں اطلاعات کا شعبہ تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی آئی ڈی پاکستان، آزادکشمیر کی ڈیجیٹل میڈیا پالیسی اور پریس فاؤنڈیشن جیسے مثالی ادارے کو فالو کرے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جنرنلسٹس کے وفد میں حنادرانی، فرح ناز، ابرار آفریدی،کاشف عباسی، سحرش قریشی، ثوبیہ مشرف، احمد ضمیر، ملک حسنین، حمید عباسی، فیصل منصور، اسرار گردیزی، حسنہ خٹک، شائستہ خان، شازیہ کیانی، رانا زاہد، اللہ دتہ کاظمی،، طیب نور، بابر عباسی، علمدار بلوچ شامل تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close