مظفر آباد، لمپی سکن پھیلنے کا خدشہ، پنجاب اور خیبرپختونخوا سے جانور لانے پر پابندی عائد کر دی گئی

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد کشمیر میں جانوروں میں لمپی سکن پھیلنے کا امکان بیماری کے کیس رپورٹ ہونے کے بعد پنجاب اور خیبرپختونخواہ سے جانور لانے پر ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عیدقرباں سے قبل لگائی جانے وال مویشی منڈیوں میں لمپی سکن پھیلنے کا امکان ہےڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے پنجاب اور کے پی کے سے قربانی کے جانور لانے پر پابندی عائد کردی ہے صرف ان جانوروں کو مظفرآباد میں مویشی منڈی میں لانے کی اجازت ہوگی جنکی کم از کم 28روز قبل ویکسینیشن کی گئی ہو اور ان کے مالک کے پاس ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ہو ضلع میں کے اندر قربانی کے جانوروں کی ایک جگہ سے دوسری جگہ پرنقل وحرکت پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں