مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر حکومت نے ڈاکٹرز کے مطالبات پورے کرنے سے انکار کر دیا وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے ہڑتال کرنے والے ڈاکٹرز کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہڑتال کرنے والے ڈاکٹرز سن لو اگر دوران ہڑتال کسی مریض کا علاج نہ ہونے کے باعث موت واقع ہوئی تو قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ ڈاکٹرز کے خلاف درج کیا جائے گا۔
آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں بجٹ پر بحث کو سمیٹتے ہوئے وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے کہا کہ انسانیت سسکتی ریے ہسپتالوں میں غریب علاج کو ترسیں اورڈاکٹرز ہڑتال کر کے حکومت کو دھمکیاں دیں ایسا نہیں ہونے دیں گے وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹرز اور قصابوں میں کوئی فرق نہیں ادویات فروخت کرنے والے بدمعاش حکومت کو دھمکیاں دے رہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے آزاد کشمیر کی جیلوں میں ان جیسے قیدیوں کو ہونا چاہیئے وزیر صحت عامہ انصر ابدالی نے ایوان کو بتایا کہ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا کوئی جواز نہیں ہے حکومت ان کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی ڈاکٹرز ہڑتال ختم کریں ورنہ ان کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمبٹا جا ئے گا وزیر صحت عامہ انصر ابدالی نے ڈاکٹرز کے ہڑتال کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی صورتحال سے ایوان کوآگاہ کیا وزیر صحت عامہ کی تحریک پر ڈاکٹرز کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے قانون ساز اسمبلی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے وزیر صحت عامہ انصر ابدالی نے ڈاکٹرز سے کہا کہ وہ ہڑتال ختم کریں ورنہ سزا بھگتنے کےلئے تیار رہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں