وزیراعظم تنویر الیاس نمبرداری اور پنچائیت کا نظام بحال کر کے عوام کو سوسال پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین کی صحافیوں سے گفتگو

مظفرآباد (آئی اے اعوان) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر صدر اور ممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے ذوالفقار علی بھٹو شہید نے عوام کو نمبرداروں کھڑپنچوں اور جاگیر داروں سے آزادی دلائی تھی وزیراعظم سردار تنویر الیاس نمبرداری اور پنچائیت کا نظام بحال کر کے عوام کو آگے لے جانے کے بجائے سوسال پیچھے دھکیلنا چاہتا ہے

مظفرآباد میں ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی دفتر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو چوہدری یاسین نے کہا کہ حکومتی نظام بیوروکریسی چلاتی ہے اور آزاد کشمیر کی بیوروکریسی اپنا کام احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے وزیراعظم اگر دن کو جاگیں تو معلوم ہو کہ بیورو کریسی کا کام بھی نظر آئے رات کے پچھلے پہر کونسا سیکریٹری حاضر ہو سکریٹری حکومت اور ڈاکٹرز جیسے مقدس پیشے پر بے جا تنقید اور ان کی عزت نفس کو مجروح کرنا قابل مزحمت ہے قبل ازیں ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن آزاد جموں وکشمیر کے صدر آصف رضا میر اور سنیر صحافی عارف عرفی نے اور امتیاز اعوان نے تنظیم کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اس موقع پر ممبران اسمبلی راجہ فیصل ممتاز راٹھور سردار جاوید ایوب قاسم مجید جاوید اقبال بڈھانوی سردار عامر الطاف بھی موجود تھے

چوہدری محمد یا سین نے ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی پروفیشنل خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیوروکریسی ریاست کی ملازم ہوتی ہے کسی کی ذاتی ملازم نہیں انہوں نے کہا کہ پھر ڈاکٹر جیسے مقدس پیشے کے حوالے سے قصائی کا لفظ استعمال کرنا وزیراعظم کے ذہنی دیوالیہ پن کی انتہا ہے انہوں نے کہ ایوان وزیراعظم میں ڈرامے لگے ہوئے ہیں اتنی سیکورٹی میں وزیراعظم کو خواب آتے ہیں کہ کوئی ان کے بیڈ روم میں گھس آیا ہے اور دو ڈی آئی جی معطل ہو جاتے ہیں جن کا سیکورٹی کے معاملات سے کچھ لینا دینا ہی نہیں انہوں نے کہا کہ بیورو کریسی اور ڈاکٹر جیسے مقدس پیشے کی تذلیل برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ پیسے کے بل بوتے پر برسر اقتدار آنے والے شخص کو یہ گمان ہے کہ وہ پیسے کی طاقت سے ہر چیز خرید سکتا ہے لیکن یہ اس کی خام خیالی ہے اس وقت بھی باکردار سیاسی کارکن سیاسی جماعتوں میں موجود ہیں جنہیں دنیا کی کوئی طاقت نہیں خرید سکتی ہے چوہدری یسین نے حکومت کی طرف سے نمبرداری اور پنچایت کے نظام کی بحالی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا آگے جا رہی ہے اور یہ ریاست کو ایک دفعہ پھر سو سال پیچھے لے جا کر غریب لوگوں کے مقدر مقامی کھڑپنچوں کے سپرد کرنے جا رہے ہیں جن سے بانی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی وسابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید نے عوام کو آزاد کروایا تھا انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر یہ حکومت ریاست میں جابر اور بالادست طبقات کو عام آدمی پر حاوی کیا جا رہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں