مظفرآباد شہر کو دارالحکومت کے شایان شان بنانے کیلئے متعدد منصوبوں کا آغاز کردیا گیا ہے، ایم ڈی اے چیئرمین سید اظہر گیلانی کی سینئر صحافیوں کو بریفننگ

مظفرآباد (پی این آئی) مظفرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین سید اظہر علی گیلانی نے کہا ہے کہ مظفرآباد شہر کو دارالحکومت کے شایان شان بنانے کیلئے شہر خوبصورتی کے متعدد منصوبوں پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے.

ٹی وی جنرل ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیر کے سینئر صحافیوں کے ہمراہ شہر کے دورہ کے موقع پر جاری و تکمیل شدہ منصوبہ جات کے حوالہ سے آگاہ کرتے ہوئے مظفرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین سید اظہر گیلانی نے کہا مظفرآباد شہر کی خوبصورتی میں اضافہ اور شہریوں کی بے لوث خدمت میرا خواب تھا پاکستان تحریک کے چیئرمین عمران کے ویژن کے مطابق مظفرآباد کے شہریوں کی محرومیوں کو دور کرنے کا موقع ملنا میرے لیئے بہت بڑا اعزاز ہے ۔

اس موقع پر اُن کے ہمراہ ٹی وی جنرل ایسوسی ایشن کے صدر آصف رضا میر کے علاوہ بین الاقوامی شہرت یافتہ سینئر صحافی عارف عرفی، امتیاز اعوان و نعیم عباسی اور تحریک انصاف کے رہنما سید وارث گیلانی بھی موجود تھے۔ چیئرمین ترقیاتی ادارہ نے سینئر صحافیوں کے وفد کو تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ و دارالحکومت مظفرآباد کو اس کے شایان شان بنانے اور سیاحو ں کیلئے مزید پرکشش بنانے کیلئے مختلف جاریہ و تکمیل شدہ منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔ سید اظہر علی گیلانی نےوفد کے ہمراہ علمدار چوک گھڑی پن چوک سمیت طارق آباد بائی پاس روڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔

چیئرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر علی گیلانی نے سینئر صحافیوں کے وفد کو علمدار چوک گھڑی پن سمیت طارق آباد بائی پاس روڈ اور مختلف مقامات پر وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کے ویژن اور وزیر حکومت خواجہ فاروق احمد کی ہدایت کے مطابق جاریہ منصوبہ جات کے متعلق آگاہ کیا۔ سید اظہر علی گیلانی نے وفد کو بتایا کہ گھڑی پن چوک سے لال قلعہ تک سیاحو ں سمیت دوسرے شہروں سے آنے والے افراد کی راہنمائی کیلئے مختلف مقامات پر سائن بورڈز اور اوور سپیڈ سے ہونے والے حادثات کیلئے سپیڈ بریکر لگانے کے حوالے سے آگاہ کیا۔جبکہ انہوں نے لال قلعہ سمیت پوسٹ گریجویٹ کالج، مسجد خادم الحرمین و شرفین کے سامنے ان مقامات اور بلڈنگز کی نشاندہی کیلئے سائن بورڈز لگانے کے حوالہ سے بریفنگ دی۔

چیئرمین ترقیاتی ادارہ نے وفد کو دارالحکومت کو اس کے شایان شان بنانے اور سیاحو ں کیلئے اس شہر کو مزید پرکشش بنانے کیلئے مختلف جاریہ منصوبوں کے متعلق آگاہ کیا۔ سید اظہر علی گیلانی نے ختم نبوت چوک چھتر سے چہلہ بانڈی تک مختلف چوکوں کی تزئین و آرائش کیلئے نصب کئے جانے والے قرآن پاک کا عکس، گلوب، واچ کلاک وغیرہ سمیت 80 میٹر اونچے جھنڈے کے حوالے سے بریف کیا۔ چیئرمین ترقیاتی ادارہ نے وفد کو بتایا کہ وزیر اعظم کے گرین اینڈ کلین ویژن کے مطابق مختلف ہاوسنگ سکیمز ہاء سمیت شہر کے مختلف مقامات پر کوڑا دان نصب کئے گئے ہیں۔ بریفنگ کے بعد چیئرمین ترقیاتی ادارہ نے سینئر صحافیوں کے وفد کو مرکزی دفتر کا دورہ بھی کروایا اور مختلف شعبہ جات کے متعلق آگاہ کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close