زکوٰۃ فنڈ سے تین ہزار سالانہ نہیں تین ہزار ماہانہ، وزیر اعظم آزاد کشمیر مالی امداد میں اضافے کی بات پر رو پڑے

مظفرآباد (آئی اے اعوان) وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس جو خود ارب پتی اور ایک بڑی کاروباری شخصیت ہیں اپنی بجٹ تقریر میں غریبوں کا ذکر کرتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے انکی آنکھوں سے چھلک پڑے۔

ایوان کا ماحول افسردہ ہوگیا۔ وزیراعظم سرداتنویر الیاس نے لاہور کے ایک غریب بابے اور پولیس افسر کا ذکر کرتے ہوئے روپڑے وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں مستحقین زکوٰة کو سال میں ایک بار تین ہزار روپے زکواة دینے پر سابق حکمران اور ایوان میں بیٹھے سیکرٹری صاحبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تم تین ہزار روپے میں ایک مرغاپال کر دکھاو ایک غریب کو سال میں تین ہزار روپے زکوٰۃ دیتے ہوئے تمیں خیال نہیں آیا کہ ایک غریب شخص زکوٰۃ کے تین ہزار روپے میں کیسے گزارہ کرسکتا وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے ایک مستحق زکوٰۃ کوتین ہزار روپے ماہانہ زکوٰۃ ادا کرنے کا اعلان کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close