مظفرآباد(پی آئی ڈی)آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 5افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں سے 3کا تعلق مظفرآباد،1کا جہلم ویلی اور 1کا میرپور سے ہے،3مریض صحت یاب ہوئے، 157افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور27955افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔
آزادکشمیرمیں اب تک419600افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں 43388افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی42578افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے،کورونا وائرس کے 18مریض زیر علاج ہیں۔792مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے140کا تعلق مظفرآباد،31کا جہلم ویلی،26کا نیلم، 144کاپونچھ،103کا باغ،13 کا حویلی،16کاتعلق سدھنوتی،182 کاتعلق میرپور،58کابھمبراور79کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کے18 مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں