افواہوں کا خاتمہ،چوہدری شوکت علی کو کمشنر میرپور ڈویژن تعینات کر دیا گیا

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد کشمیر حکومت نے چوہدری شوکت علی کو کمشنر میرپور ڈویژن تعینات کر دیا وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے گریڈ 20 کے افسر چوہدری شوکت علی کو کمشنر میرپور ڈویژن تعینات کرنے کی منظوری دیکر کمشنر میرپور کی تعیناتی سے متعلق کئی روز سے جاری قیاس آرائیوں اور افواہوں کے دروازے بند کر دیئے۔

چوہدری شوکت مختلف اضلاع میں ڈپٹی کمشنر, ایڈیشنل سیکرٹری جنگلات اور سیکرٹری ٹیوٹا کے عہدوں پر فائز رہے ۔ چوہدری شوکت علی کی کمشنر میرپور کے عہدے پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے کمشنر میرپور کا عہدہ چوہدری محمد رقیب کی سیکرٹری حکومت کے عہدے پر تعیناتی کے باعث گزشتہ کئی روز سے خالی تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close