جاپان بھارت اور پاکستان کا دوست ہونے کے ناطے مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کے لئے کردار ادا کرے،صدر آزاد کشمیر کی جاپانی سفارتکار سے گفتگو

مظفرآباد / اسلام آباد (پی این آئی) صدر آزاد ریاست جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان دوبڑی ایٹمی قوتوں کے درمیان کو ئی بھی چھوٹا بڑا واقعہ خطرناک ایٹمی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے جاپان پر انڈیا اور پاکستان دونوں ممالک کا دوست ہونے کے ناطے مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

ایوان صدر کشمیر ہاوس اسلام میں جاپانی سفارت خانے کے پولیٹیکل قونصلر ناکا گاوا یاسوشی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ جاپان ایشیاء میں واحد ملک ہے جو خطے میں بہتری کے لئے اپنا رول ادا کر سکتا ہے۔ پاک بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان کوئی بھی چھوٹا یا بڑا حادثہ ایک بڑی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔ جاپان چونکہ خود بھی ایٹمی تباہ کاریوں سے گزر چکا ہے لہذا وہ جنوبی ایشیاء کی سنگین صورتحال کو بخوبی سمجھ سکتا ہے ۔صدر آزاد کشمیر نے جاپانی پولیٹیکل قونصلر ناکا گاوا یاسشی سے کہا کہ جاپان دونوں ممالک کے درمیان مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنی کوشش کرے۔جاپان ایمبیسی کے پولیٹیکل کونسلر ناکا گاوا یاسوشی (Nakagawa Yasushi)نے صدر آزاد کشمیر سے تفصیلی ملاقات کی صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس موقع پر مزید کہا کہ جاپان ناگاساکی اور ہیروشیما میں ایٹمی تباہ کاریوں کو دیکھ چکا ہے اس لئے وہ جنوبی ایشیاء کی صورتحال سے بخوبی واقف ہے کیونکہ پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں ان کے درمیان جنگ جنوبی ایشیاء میں ایک سنگین صورتحال کو جنم دے سکتی ہے جو کہ پوری دنیا کے امن کے لئے خطرے کا باعث بن سکتی ہےلہذا جاپان دونوں ممالک کے درمیان مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کے لئے اپنی کاوشیں کرے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close