وادی نیلم میں سٹیٹ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی نے برف میں پھنس جانے والے بکروال قبائل کے لئے ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں سٹیٹ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی نے برف میں پھنس جانے والے بکروال قبائیل کے ریسکیو ریلیف اور بحالی کیلئے شروع کیا گیا آپریشن مکمل کر لیا ۔

وادی نیلم میں حالیہ برفباری کے باعث لوات، پتلیاں ، نوری ناڑ ٹاپ ، سرگن اور رتی گلی سمیت متعدد علاقوں میں پھنسے چرواہوں اور انکی بھیڑ بکریوں کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے بعد امدادی سامان بھی تقسیم کیا گیا ۔ امدادی سامان میں ترپال ، پولی تھین شیٹس ، گرم چادریں اشیاء خورد و نوش اور ادویات شامل ہیں, سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ٹیموں نے علاقہ مکینوں کے تعاون سے وادی نیلم امداد سامان کندھوں پر اٹھا کر بلند پہاڑی مقامات تک پہنچایا وادی نیلم گزشتہ ہفتے مسلسل برفباری کے باعث بکروالوں کی درجنوں خاندان برف میں پھنس گئے تھے اور انکی ہزاروں بھیڑ بکریاں برفباری کی طوفان کی نذر ہو گئی تھیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close