آزاد کشمیر حکومت نےٹیکس نظام میں بہتری، شفافیت لانے کیلئے آن لائن خوکار نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے،وزیر خزانہ عبدالماجد کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے کہاہے کہ آزاد کشمیر حکومت نےٹیکس کے نظام میں بہتری اور شفافیت لانے کیلئے آن لائن خوکار نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا یے اس حوالے سے سٹیٹ بینک آف پاکستان اور Link-1 کے ساتھ معاہدہ کیا جارہا ہے ۔

سٹیٹ گیسٹ ہاؤس مظفرآباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ عبدالماجد نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ٹیکس ادائیگی کے آن لائن خود کار نظام کے نتیجہ میں ہرٹیکس دہندہ شہری گھر میں بیٹھے آن لائن نظام کے تحت ٹیکس جمع کرواسکے گا

وزیرخزانہ تحریک انصاف کی حکومت نے متوازن اور عوام دوست بجٹ دیا ہے جو عوام کی خوشحالی اور تعمیروترقی کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہوگا وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر افغانستان کے متاثرین زلزلہ کیلئے 10 کروڑ روپے کی امداد حکومت پاکستان کی پالیسی کے مطابق حکومت افغانستان تک پہنچائے گی۔حکومت نے آزاد کشمیر میں کنٹرول لائن کے قریب تمام سب ڈویژن کی سطح پر بم ڈسپوزل سکواڈ یونٹس اور بائیک ایمبولینس سروس شروع کرنے کیلئے بجٹ میں رقم مختص کی ہے وزیر خزانہ عبدالماجد خان کے کہا کہ آزاد کشمیر میں امن و امان کو قائم رکھنے اور دہشت گردی کی روک تھام کیلئے محکمہ پولیس میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کیلئے فنڈز مختص کیئے گئے ہیں

مالی سال 2022/23 کے بجٹ میں صحت, تعلیم موصلات, پانی, بجلی ,قانون انصاف سیاحت اور پن بجلی کی پیداوار سمیت دیگر شعبوں کی ترقی کیلئے فنڈز مختص کیے گئے ہیں سرکاری ملازمین تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کے حوالے حکومت پاکستان کی طرف سے دیئے گئے پیکج پر عملدرآمد کیا جائے گا ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے بتایا کہ بینک آف آزاد جموں وکشمیر نے 45عشاریہ 8 ملین روپے منافع کے حصول کے ساتھ ساتھ 9عشاریہ 2 ارب روپے ڈیپازٹس کا یدف حاسل کرلیاہے جبکہ اثاثہ جات کی مالیت کا تارگٹ 25 عشاریہ 30 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے بینک آف آزاد جموں وکشمیر کو شیڈول بینک کا درجہ دلائے کیلئے پراسیس جاری ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں