صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے حالیہ دورہ برطانیہ کے مثبت ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے

مظفرآباد(پی این آئی)صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے حالیہ دورہ برطانیہ کے مثبت ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے۔برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے مسئلہ کشمیر، کشمیری عوام کے حق خودارادیت، مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور حریت رہنماء یاسین ملک کو جھوٹے مقدمات میں بھارتی عدالت کی طرف سے عمر قیدکی سزا کے خلاف برطانوی پارلیمنٹ میں سوال اُٹھا دیا۔

اسی طرح کا ایک تحریری سوال چار کشمیری نژاد ممبران برطانوی پارلیمنٹ نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سے بھی کر دیا ہے اور پارلیمنٹ کے قواعد کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کو بھی اس کا جلد جواب دینا پڑے گا۔ یاد رہے کہ صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے حالیہ دورہ برطانیہ میں انہوں نے برطانوی ممبران پارلیمنٹ سے خطاب کیا تھا جس میں برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وعدہ کیا تھا کہ وہ مسئلہ کشمیر، کشمیر ی عوام کے حق خودارادیت اور یاسین ملک کی سزا کے خلاف برطانوی پارلیمنٹ میں سوال کریں گے جو کہ ممبران برطانوی پارلیمنٹ نے گزشتہ روز اُٹھا دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close