مظفرآباد، ایک کھرب 63 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ آج آزاد کشمیر اسمبلی میں پیش کیا جائے گا،وزیر خزانہ عبدالماجد پی ٹی آئی حکومت کا پہلا بجٹ پیش کریں گے

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر حکومت ایک کھرب 63 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ آج آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں پیش کرے گی۔ وزیر خزانہ عبدالماجد خان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی پہلی حکومت کا پہلا بجٹ پیش کریں گے۔

آزاد کشمیر کے مالی سال 2022-23 کے بجٹ کامجموع حجم ایک کھرب 63 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد ہے جس میں ترقیاتی بجٹ کا حجم 28 ارب 50 کروڑ روپے ہے جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ کی مد میں 1 کھرب 35 ارب 20 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے آزادکشمیر کے غیر ترقیاتی بجٹ میں گزشتہ سال کی نسبت 22 ارب 20 کروڑ روپے اضافہ کی تجویز شامل ہے۔ بجٹ میں آزادکشمیر کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد اضافے کی تجویزکئے جانے کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر میں ترقیاتی بجٹ کا بڑاحصہ مواصلات اور رسل و رسائل جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ کا بڑا حصہ ملازمین کی تنخواہوں، مراعات، ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی مد میں خرچ کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کی حکومت وفاقی حکومت کی طرز پر آزاد کشمیر میں رحمت اللعالمین اتھارٹی اورسکل یونیورسٹی کےقیام سمیت آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ اور اقتصادی ترقی کے حوالے سے نئے منصوبے شروع کرنا چاہتی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close