وادی نیلم، جاگراں نالے میں بھائی کو ڈوبنے سے بچاتے ہوئے بہن نے بھی جان قربان کر دی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) وادی نیلم میں جاگراں دودھگیاں کے مقام پر دوبچے جاگراں نالے میں گر کر ڈوب کرجاں بحق ہوگئے ۔بہن کو ڈوبنے سے بچانے کی کوشش کرتے ہوئے بھائی نے بھی جان دےدی۔

وادی نیلم میں دودگیاں کے مقام پر طاہر احمد کی اہلیہ نالہ جگراں کے کنارے کپڑے دھورہی تھی کہ اس کی بیٹی پاو پھلسنے کے باعث نالے میں جاگری بھائی بہن کو بچانے کیلئے نالے میں چھلانگ لگادی۔ دیکھتے ہی دیکھتے دونوں بہن بھائی نالہ جاگراں کی تیز وتند لہروں کی نذر ہوگئے ۔علاقہ مکینوں نے فوری طور پر تلاش شروع کردی چند ہی منٹوں کے بعد بہن کی لاش نکال لی جبکہ بھائی ہسپتال میں پہنچ کر دم توڑ گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close