مظفرآباد (آئی اے اعوان) بینک آف آزاد جموں و کشمیر نے تیزی سے کامیابی کی منازل طے کرتے ہوئے 19 ارب روپے کے ذخائر کا ہدف حاصل کر لیا۔
چیئرمین بینک آف آزاد جموں وکشمیر اور آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ، امداد باھمی و ان لینڈ ریونیو خان عبدالماجد خان نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اے جے کے بینک کے حکام کے ہمراہ کیک کاٹ کر بینک کی بڑی کامیابی کا جشن منایا ۔
کیک کاٹنے کی تقریب میں کرنے پر بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے اعلیٰ افسران نے عبدالماجد خان کا شاندار استقبال کیا۔
اس موقعہ پر عبدالماجد خان نے بینک کی کامیابی پر بینک کے تمام افسران اور عملے کی کارکردگی کو سراہا انھوں نے بینک انتظامیہ اور عملے کو ہدایت کی کہ وہ مستقبل میں تاریخی کاروباری نتائج حاصل کرنے کے لیے مزید لگن سے کام کریں۔ عبدالماجد خان نے کہا کہ ریاستی ملکیتی مالیاتی ادارہ آزاد جموں و کشمیر کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کردار ادا کر رہا ہے اور بہت جلد شیڈول بینک کی حیثیت سے بینک آف آزادجموں وکشمیر ریاست کے بڑے مالیاتی ادارے کے طور پر اپنی منفرد پہچان حاصل کرلے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں