صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے سنٹرل پریس کلب مظفرآباد کے وفد کی ملاقات،جرنلسٹس کالونی کی تعمیر سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سنٹرل پریس کلب مظفرآباد کے وفد نے ملاقات کی اور جرنلسٹس کالونی کی تعمیر سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔

صدر نے وفد کو مسائل حل کرانے کی یقین دھانی کرائی۔ ایوان صدر مظفرآباد میں صدر سینٹرل پریس کلب سید آفاق حسین شاہ کی قیادت میں ایک نماینده وفدنے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات کی ۔وفد نے صدر آزاد ریاست جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو سنٹرل پریس کلب دورے کی دعوت دی اور صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ وہ حکومت سے کہیں گے کہ صحافیوں کو درپیش مسائل فوری طورپر حل کرے،

انہوں نے کہا کہ صحافی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے مسائل اور معاشرے میں بہتری کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ وفد میں صدر سنٹرل پریس کلب سید آفاق حسین شاہ، سینئر نائب صدر شہزاد لولابی، نائب صدر تنویر تنولی، جنرل سیکریٹری مسعود عباسی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سفیر رضا، جائنٹ سیکرٹری گلزار عثمانی، سیکرٹری اطلاعات نصیر چوہدری، سیکرٹری مالیات انصر صدیق خواجہ، عارف امتیاز اعوان عارف عرفی بشارت مغل راجہ افتخار اور دیگر بھی شریک تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close