مظفرآباد (پی این آئی) تحصیل فوجداری عدالت لیپہ منشیات فروشی کے مقدمہ کا فیصلہ سناتےہوئے ملزم محمد زمان کو چار سال قید کی سزا سنا دی۔ پولیس نے جرم ثابت ہونے پر سزا کا اعلان ہوتے ہی مجرم کو کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی گرفتار کر لیا۔
تحصیل فوجداری لیپہ کےجوڈیشل مجسٹریٹ چوہدری امجد حسین اور تحصیل قاضی لیاقت حسین نے منشیات فروشی کے مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے کے بعدآج فیصلہ سنا دیا. ملزم پر جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرم محمد زمان کو چار سال قید کی سزا سنائی۔ عوام علاقہ نے عدالت کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس طر ح کے فیصلوں سے منشیات کی روک تھام اور منشیات فروشوں کو کیفرکردار تک پہنچانے مدد ملےگی۔ وادی لیپہ میں منشیات فروشوں نےاپنے قدم جما رہے تھے۔ تحصیل عدالت کی طرف سے فوجداری کا فیصلہ ایک بڑا بریک تھرو ہے منشیات فروش زمان سے 2015 میں 3 کلو 670 گرام چرس برآمد ہوئی تھی۔ جس کا فیصلہ میرٹ پر ہونے سے منشیات فروشی کی حوصلہ شکنی ہو ئی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں