دھیرکوٹ سے راولپنڈی جانے والی کوسٹر عباسیاں کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی

مظفرآباد (پی این آئی) دھیرکوٹ سے راولپنڈی جانے والی کوسٹرعباسیاں مری کے مقام پر موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی مسافروں کی زندگیاں معجزانہ طور پر محفوظ رہیں چند زخمی مسافروں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر کے علاقہ دھیرکوٹ سنگڑھ سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوچ مری عباسیاں کے مقام پرموٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی ۔

حادثہ کے باعث مسافرکوچ کو شدید نقصان پہنچا البتہ مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے ذرائع کے مطابق چند مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ شدید زخمیوں کو مری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے مقامی لوگوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لی۔۔۔۔ا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close