مظفرآباد، سیکرٹری احسن الطاف ستی نے ڈی ایچ کیو جہلم ویلی ہٹیاں میں آپریشن تھیٹر، ڈائیلاسز سینٹر، سی سی یو غیر فعال ہونے کا نوٹس لے لیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) سیکرٹری صحت آزادکشمیر میجر جنرل احسن الطاف ستی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم ویلی ہٹیاں میں آپریشن تھیٹر، ڈائیلاسز سینٹر اور سی سی یو کے غیر فعال ہونے کا سخت ترین نوٹس لے لیا ۔ صفائی کے ناقص انتظامات ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل سٹاف کی غیر حاضری پر ہسپتال انتظامیہ پر اظہار برہمی, سیکرٹری صحت عامہ ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ کے ہمراہ اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا پہنچے تو ہسپتال انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں صحافیوں کی نشاندہی پر سیکرٹری صحت عامہ نے غیر حاضر ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

سیکرٹری صحت آزاد کشمیر میجر جنرل احسن الطاف ستی نےڈائریکٹرجنرل صحت سردار آفتاب کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا کے اچانک دورہ کے دوران مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے ڈاکٹرز سے مکمل معلومات حاصل کیں ریکارڈ چیک کیااپریشن تھیٹر فعال نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا انہوں نے کہا کہ اگر سرجن ڈاکٹر موجود نہیں تو گائناکالوجسٹ موجود ہے اپریشن تو ہر حالت میں ہونے چاہیں یہ ہفتے میں تین بار چار بار آنے کے ڈرامے بند کیے جائیں گائناکالوجسٹ چوبیس گھنٹے کام کرے بیک اپ کے لیے ہسپتال میں تعینات سینئر فیمیل لیڈی ڈاکٹر جس نے گائناکالوجسٹ کی مکمل ٹریننگ حاصل کر رکھی ہے حاضر ہونی چاہیے اس کے علاوہ CCU نان فنگشنل ہونے پر سیکرٹری صحت نے ناراضگی کا اظہار کیا کہ ڈیڑھ سال سے قائم سی سی یو وارڈ مکمل غیر فعال کیوں ہے ڈائیلاسز سنٹر پر چار مشینیں زنگ آلودہ ہورہی ہیں پانچ ماہ قبل عطیہ کی جانے والی مشینوں کو استعمال میں لانا چاہیے تھا۔ ٹیکنیشن کو ٹرینڈ کر کے سنٹر فعال کیا جائے بے ہوشی کی ڈاکٹر غیر حاضر پائی گئی جس کی موقع پر معطلی کے احکامات دیے گئے۔ سیکرٹری صحت نے میڈیکل سپرٹنڈنٹ کو ہدایات جاری کیں کہ غیر حاضر عملہ کو بچانے کے بجائے ان کے خلاف عملی کارروائی کی جائے کسی ملازم کی غیر حاضری برداشت نہیں کی جائے گی میں اب ازخود تمام ہسپتالوں کا معائینہ کروں گا جو تنخواہ لیتا ہے وہ حاضر ہوگا۔

ایمبولینس کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ ایک ماہ میں سرجن تعینات کریں گے۔ آنکھوں،گائنی کے آپریشن شروع کیے جائیں دل کا ڈاکٹر بھی ایک ماہ میں آجائے گا۔ تمام سہولیات دیں گے لیکن عوام الناس کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گئی۔ ریفر کرنے والی پالیسی ترک کر کے ضلعی سطع کے ہسپتالوں کو یہاں ہی علاج کرانے چاہیں تاکہ مرکزی ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوسکے ہٹیاں ہسپتال کے حوالہ سے تین ماہ میں بہترین پلاننگ کی ہے۔ اب ضلع جہلم ویلی کی عوام تبدیلی محسوس کریں گے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم آپ کو یقینی دلاتے ہیں کہ آپ کے تمام تحفظات دور کریں گے کوئی بھی مافیا رکاوٹ نہیں بن سکتا جس نے کام کرنا ہے وہ نوکری کرے ورنہ گھر بھیجیں دیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close