آسٹریلیا پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کر سکتا ہے، صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

مظفرآباد(پی این آئی)صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آسٹریلیا پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کر سکتا ہے کیونکہ آسٹریلیا کے دونوں ممالک سے اچھے تعلقات ہیں اور یہ انسانی حقوق کا چیمپیئن ہے۔ اسی طرح آسٹریلیا انٹرا کشمیر ڈائیلاگ کا بھی اہتمام کرے تاکہ دونوں اطراف کے کشمیری مل بیٹھیں اوراسی طرح پاکستان اور بھارت کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں آسٹریلیا کی ہائی کمشنر جونے فریڈریکسن(Joanne Frederiksen) سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر آسٹریلین ہائی کمیشن کی پولیٹیکل سیکرٹری وکٹوریہ بنکس(Victoria Banks) بھی موجود تھیں۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ میں نے حال ہی میں یورپ کا دورہ کیا ہے اور میرے اس دورے سے انٹرنیشنل کمیونٹی اب مسئلہ کشمیر کوسمجھنے لگی ہے آسٹریلیا میں بھی کشمیریوں کی بڑی تعداد آباد ہے اور میں جلد آسٹریلیا کا بھی دورہ کروں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں