مسئلہ کشمیر مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور یاسین ملک کے مسئلے کو برطانوی پارلیمنٹ کے رواں ہفتے میں ہونے والے اجلاس میں اُٹھایا جائے گا، کیتھرین ویسٹ کی صدر آزاد جموں و کشمیر کو یقین دہانی

لندن(پی این آئی)برطانیہ کی شیڈو وزیر خارجہ کیتھرین ویسٹ (Cathrine West)کی صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے لندن میں ملاقات۔ اس موقع پربرطانیہ کی شیڈو وزیر خارجہ کیتھرین ویسٹ (Cathrine West) نے کہا کہ مسئلہ کشمیر مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور یاسین ملک کے مسئلے کو برطانوی پارلیمنٹ کے رواں ہفتے میں ہونے والے اجلاس میں اُٹھایا جائے گا اس سلسلے میں یاسین ملک کے حوالے سے پارلیمنٹ میں ارجنٹ سوالات بھی کیے جائیں گے۔

دریں اثناء صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جب برطانوی پارلیمنٹ ہاؤس آف کامنز پہنچے تو برطانوی حکمران جماعت کے رکن برطانوی پارلیمنٹ کشمیری نژاد رحمان چشتی نے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا برطانوی ممبران پارلیمنٹ اور ہاؤس آف کامنز کے سپیکر لنڈسے ہولی (Lyndsey Hoyle)سے تعارف کرایا۔ اس موقع پرصدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے برطانوی پارلیمنٹ کے سپیکر اور ممبران سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر،بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی اور یاسین ملک کے کیس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close