صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے لندن میں برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنماء و برطانوی پارلیمنٹ کے ممبر جیرمی کاربن کی تفصیلی ملاقات

لندن(پی این آئی)صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے لندن میں برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنماء و برطانوی پارلیمنٹ کے ممبر جیرمی کاربن (Jeremy Corbyn) کی تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنماء و برطانوی پارلیمنٹ کے ممبر جیرمی کاربن (Jeremy Corbyn) نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بہت عرصہ سے بربریت ہو رہی ہے کشمیریوں کے ساتھ حق خود ارادیت دینے کا وعدہ بھی پورا نہیں ہو سکا یہ بھارت کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

اس لیے اب ہم یہ مسئلہ برطانوی پارلیمنٹ میں بھی اٹھائیں گے۔ اس موقع پر ملاقات میں برطانوی ممبر پارلیمنٹ مرزا خالد محمود، برطانوی ممبر پارلیمنٹ عمران حسین، برطانوی ممبر پارلیمنٹ ناز شاہ، برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ قربان حسین اور دیگر بھی موجود تھے نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوششوں کو سراہا اور انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف برطانوی پارلیمنٹ میں بھرپور آواز اٹھائیں گے۔ بعد ازاں صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے لندن میں حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کے برطانوی رکن پارلیمنٹ و چیئرمین کنزویٹوز فرینڈز آف کشمیر جیمز ڈیلی (James Daly) نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کے برطانوی رکن پارلیمنٹ و چیئرمین کنزویٹوز فرینڈز آف کشمیر جیمز ڈیلی (James Daly) نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بربریت اور مسئلہ کشمیر کو تمام جماعتیں مل کر برطانوی پارلیمنٹ میں اٹھائیں گی اور اسی طرح حریت رہنماء یاسین ملک کے مسئلے پر بھی برطانوی پارلیمنٹ میں سوالات کیے جائیں گے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر سمیت خود بھارت میں بھی مسلمانوں، سکھوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ جو سلوک روا رکھا ہوا ہے اس پر بھی ہم برطانوی پارلیمنٹ میں آواز اٹھائیں گے۔

جیمز ڈیلی یاسین ملک کی رہائی کے لیے بنائی گئی ڈیفنس کمیٹی کے بھی رکن ہیں نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو اپنے حلقہ انتخاب لنکاشائر کے دورے کی دعوت دی جسے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے قبول کر لیا اور کہا کہ وہ اپنے آئند دورہ برطانیہ کے دوران لنکا شائر کا بھی دورہ کریں گے۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ممبران پارلیمنٹ کا کشمیری عوام کی بڑھ چڑھ کر حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں ممبران پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر پر موثر انداز میں آواز اٹھا رہے ہیں جس پر میں آپ کا مشکور ہوں۔ جبکہ میرے برطانوی پارلیمنٹ آمد کے موقع پر برطانوی اراکین پارلیمنٹ کی بڑی تعداد موجود تھی اور میں اس پر بھی آپ اراکین برطانوی پارلیمنٹ کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ برطانیہ اور بھارت کے درمیان ٹریڈ ٹاک کو مسئلہ کشمیر پر بات سے مشروط کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں