پلندری کے نواحی گاؤں بیتراں کے قریب جیپ حادثہ، سابق سیکرٹری تعمیرات عامہ انجینئر سردارمحمد اسحاق خان اور اہلیہ جاں بحق، بہو اور پوتی زخمی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) پلندری کے نواحی گاؤں بیتراں کے قریب جیب کے المناک حادثے کے نتیجے میں سابق سیکرٹری تعمیرات عامہ انجینئر سردارمحمد اسحاق خان اور انکی اہلیہ جاں بحق جبکہ بہواور پوتی زخمی ہوگئیں ۔پونچھ یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور آزاد کشمیر کے سابق سیکرٹری تعمیرات عامہ سردار محمداسحاق خان کی گاڑی پلندری کے نواحی علاقہ بیتراں کے قریب المناک حادثے کا شکار ہو گئی ۔

 

گاڑی میں سوار سردار محمد اسحاق اور انکی اہلیہ موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگئی بہو اور ایک سالہ پوتی کو ریسکیو کرکے زخمی حالت میں پلندری ہسپتال میں منتقل کردیا جہاں زخمی ماں بیٹی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ۔عینی شاہدین کے مطابق انجینئر سردار محمد اسحاق خان اپنی اہلیہ ،بہو اور ایک سالہ پوتی کے ہمراہ پلندری سے آبائی گاؤں بیتراں گھناس جا رہے تھے کہ گھناس نالے کے قریب انکی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں سردار اسحاق اور انکی اہلیہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ انکی بہو اور اسکی ایک سالہ بچی حادثہ میں زخمی ہوئی سردار محمد اسحاق اور انکی اہلیہ کی حادثاتی موت کے باعث پلندری کی فضاء سوگوار ہوگئی۔ سردار اسحاق خان ریٹائرمنٹ کے بعد پونچھ یونیورسٹی میں بطور پراجیکٹ ڈائریکٹر کام کر رہے تھے۔ حادثے کے وقت وہ خود ڈرائیو کر ریے تھے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close