تارکین وطن کشمیری ہمارا اثاثہ ہیں، مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لئے پالیسیاں بنا رہے ہیں، وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان

اسلام آباد (پی آئی ڈی)وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کے کہ تارکین وطن کشمیری ہمارا اثاثہ ہیں، مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لئے پالیسیاں بنا رہے ہیں، اوورسیز کی مدد سے صحت،تعلیم،روزگار کے فلاحی ادارے قائم کریں گے اور سول ہسپتالوں میں جدید مشینری اور ادویات کی کمی کو پورا کریں گے۔سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کو حاضری یقینی بنانا ہوگی کوتاہی برتنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ ہسپتالوں کی حالت پر ترس آتا ہے ڈاکٹروں کی عدم دلچسپی کے باعث مریض رل رہے ہیں۔

ہسپتالوں میں ادویات ہونے کے باوجود لوگوں کو باہر سے ادویات لانے پر مجبور کیا جا رہا ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ ڈاکٹرز خدمت کے جذبے کے تحت اپنے فرائض انجام دیں.وہ سرکاری نوکری کریں گے یا اپنے پرائیویٹ کلنیک کو چلائیں گے۔آزاد کشمیر بھر کی سول سوسائٹی متحرک ہو کر ڈسٹرکٹ، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی غفلت، ادویات کی کمی کی نشاندہی کریں فوری ایکشن لینگے، صحت کے نام پر مریضوں کو رلنے نہیں دیا جائیگا انشاء اللہ جلد آزاد کشمیر کے ہر ہسپتال کا سرپرائز وزٹ کرینگے۔ آزاد کشمیر میں آنے والے زلزلے،کلاوڈ برسٹ، سیلاب جیسی قدرتی آفات میں چوہدری اختر اور انکی ٹیم کی قربانیاں تاریخی ہیں حکومتی سطح پر مکمل تعان کیا جائے گا۔ اسلام آباد کے بڑے سرکاری ہسپتال میں آزاد کشمیر کے مریضوں کو ترجیح بنیاد پر جگہ مختص اورسہولیات مہیا کرنے کے لئے پالیسی بنائی جا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس نے گذشتہ روز اوورسیز کشمیری رہنما و چئیرمین کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ(KORT)چوہدری محمد اختر کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ تارکینِ وطن کشمیری ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جس کی ایک مثال میرپور سے تعلق رکھنے والے چیئرمین کورٹ چوہدری محمد اختر ہیں جو آزاد کشمیر بھر میں سماجی خدمات انجام دینے والا ایک بہت بڑا نام ہے۔آزاد کشمیر میں آنے والے زلزلے،کلاوڈ برسٹ،سیلاب جیسی قدرتی آفات میں چوہدری اختر اور انکی ٹیم کی کاوشیں تاریخی ہیں۔ہم اپنے تارکین وطن کشمیریوں کی مدد سے صحت،تعلیم،روزگار کے فلاحی ادارے قائم کریں گے اور سول ہسپتالوں میں جدید مشینری اور ادویات کی کمی کو پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فلاحی ادارے ہمارے معاشرے میں نعمت سے کم نہیں ہیں۔

ہمارے سماجی مسائل کی ایک بڑی وجہ جذبہ خدمتِ خلق کی کمی ہے۔ ہمارے ارد گرد مسائل میں گہرے کئی افراد مدد کی آس میں تڑپ رہے ہیں۔بیمار، لاچار، بے سہارا، یتیم، بیوہ، غریب، مسکین، بے گھر، سیلاب یا زلزلہ کی تباہ کاریاں یا دوسری کئی آفتوں کے مصیبت زدہ افرادایسے پریشان حال لوگوں کی مدد کرنا ہم پر فرض ہے۔۔ انہیں چاہیے کہ ایسے افراد کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور لوگوں میں شعور آگاہی پیدا کریں تاکہ وہ معاشرے کے کار آمد شہری بن کر ملک و قوم کی ترقی میں تعمیری کردار ادا کریں۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ دارلحکومت کے سب سے بڑے سول ہسپتال کے اچانک دورے پر پتہ چلا کہ یہاں ادویات ہونے کے باوجود مریضوں کو نہیں دی جارہی۔ڈاکٹرز ڈیوٹی سے غا ئب، گندگی اور حالت قابل رحم تھی۔انہوں نے کہا اوورسیز کے ساتھ ملکر ایمبولینس،ایکسرے مشینیں اور صحت کیلئے جدید سہولیات مہیا کرینگے صحت کے نام پر مریضوں کو رلنے نہیں دیں گے۔

آزاد کشمیر کے تمام یونین کونسل کی سطح پر قائم ہسپتالوں کا سرپرائز وزٹ کروں گا۔سول سوسائٹی نشاندہی کرے۔ڈاکٹرز یا ڈیوٹی کریں یا اپنے پرائیویٹ ہسپتال چلائیں گے۔ نوجوان اپنے فارغ وقت میں دوسروں کو فائدہ پہنچائیں۔اس موقع پر چیئرمین کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ چوہدری محمد اختر نے کہا کہ انکا فلاحی ادارہ کشمیری عوام کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کی پیروی کریگا۔صحت اور تعلیم کے شعبے میں اصلاحات اور جدت لانے کے لیے تارکین وطن کشمیری اپنی حکومت کے ساتھ ہر ممکن مالی تعاون کریں گے،انہوں نے حکومتی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان آزاد کشمیر میں صحت،تعلیم اور دیگر شعبوں میں انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں، حکومت کایہ تسلسل اسی طرح جاری رہا تو سردار تنویر الیاس خان کی قیادت میں عوام کو بدلا ہوا کشمیر ملے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close