سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر نے 25 جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سابق صدر راجہ محمد فاروق حیدر نے 25 جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے انکا کہنا تھاکہ کہ اس دن عمران خان نے آزاد کشمیر کے عوام کے حق رائے دہی پر ڈاکہ ڈالا تھا۔

تحصیل چکار کے مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سےخطاب کرتے ہوئے راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ عمران خان پاکستان کیلئے سیکورٹی رسک بن چکا تھا اتحادی جماعتوں آئینی طریقے سے عمران خان کو عدم اعتماد کے زریعے وزارت عظمیٰ سے تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ۔راجہ محمد فاروق حیدر خان کاکہناتھا کہ عمران خان کے منہ سے اس کا اصل منصوبہ بے ساختہ باہر نکل آیا جس میں ملک کو تین ٹکڑے کرنے، فوج اور اداروں کو کمزور کرنے اور ایٹمی پروگرام غیر محفوظ کرنے کی بات کی گئی ہے راجہ محمد فاروق حیدر خان نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف کی حکومت کو جعلی مقدمہ کے ذریعہ ختم نہ کیا جاتا تو آج ملک مہنگائی اور سنگین حالات سے دو چار نہ ہوتا مہنگائی سے عام آدمی سخت پریشان ہے لیکن پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی صورت میں ملک دیوالیہ ہوجاتا۔اگر عمران خان مزید رہ جاتا تو ملک افراتفری کا شکار ہو جاتا۔

اس سے پہلے عوام علاقہ نے حلقے کا دورہ کرنے پر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا شاندار استقبال کیا راجہ محمد فاروق حیدر خان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 25 جولائی کو عمران خان کی طرف سے آزاد کشمیر کے انتخابات میں دھاندلی کرانے اور عوام کے حق حکمرانی اور رائے دہی کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے خلاف یوم سیاہ منائیں ۔عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی کو تعمیروترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کے حوالے سے مثالی قرار دیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں