مظفرآباد (آئی اے اعوان) سینٹر جیل مظفرآباد میں قیدی حوالاتی اور پولیس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں جیل میدان جنگ بن گئی ۔قیدیوں کے پتھراؤ کے باعث دوپولیس اہلکاروں زخمی ہوئے۔ ہنگامہ آرائی کرنے والے قیدیوں اور حوالاتیوں نے بیرکس کو آگ دی فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ تصادم کی اطلاع ملتے ہی کمشنر مسعدوالرحمان ڈی آئی جی طاہر محمود قریشی ۔ڈپٹی کمشنر ندیم جنجوعہ موقع پر پہنچ گئے ۔
انتظامیہ کے ترجمان کی جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق سینٹرل جیل مظفرآباد کی تحریک پر جیل کے اندر منشیات اور دیکر جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے شروع کیے گئے سرچ آپریشن کے ردعمل میں قیدی اور حوالاتیوں کے ایک گروہ نے ہنگامہ آرائی شروع کردی ۔پولیس اور انتطامیہ پر حملہ کیا جیل کے اندر توڑ پھوڑ کرنے املاک کو نقصان پہنچانے کے علاوہ جیل توڑ کر بھاگنے کی کوشش کی گئی جیل کے اندر قیدیوں اور حوالاتیوں کے ایک گروہ کی طرف سے منشیات سمیت دیگر جرائم کو منظم کرنے کا کام کرنے میں معروف تھا ‘ جیل قواعد کے مطابق جیل انتظامیہ نے بذریعہ محکمہ داخلہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مظفرآباد کو آپریشن کی تحریک کی۔علی الصبح سرچ اپریشن شروع ہوا تو قیدیوں حوالاتیوں کے گروہ نے ہنگامہ آرائی شروع کی جس پر کمشنر مظفرآباد ڈویژن‘ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس مظفرآباد بھی موقع پر پہنچ گئے اور ضروری قانونی کارروائی کرتے ہوئے قیدیوں کو بیرکس میں واپس بھجوا دیا۔ حمید مغل انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات / سپیشل سیکرٹری داخلہ خودبھی جیل پہنچے اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مظفرآباد اور انتظامیہ کو بر موقع ہدایات جاری کیں۔
قیدیوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے تاہم کسی بھی فرد یا گرو کو جیل کے اندر یا باہر قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مظفرآبادندیم احمد جنجوعہ‘ ایڈیشنل ایس پی سمیت پولیس کی بھاری نفری اپریشن میں شامل ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں