مظفر آباد، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی، عوامی نیشنل پارٹی اور نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن نے قانون ساز اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کردیا

مظفرآباد (پی این آئی) عوامی نیشنل پارٹی اور نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن نے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف دارالحکومت مظفرآباد میں قانون ساز اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ لیاقت حیات نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے راہنماؤں کے ہمراہ مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کہا کہ 4 جولائی کی شام آزاد کشمیر بھر سے قافلے دارالحکومت مظفرآباد پہنچا شروع ہوجائیں گے ۔

5 جولائی کی صبح اپر اڈاہ لال چوک سے بڑاقافلہ اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف احتجاجی مارچ کرے گا عوامی نیشنل پارٹی آزاد کشمیر کے رہنما لیاقت نے کہا کہ اسمبلی کی طرف مارچ میں این ایس ایف کے طلبا بھی بھرپور شرکت کریں گے انھوں نے کہا آزاد کشمیر میں چار ہزارمیگا واٹ سے زائد بجلی پیداہوتی ہے جو سستی خرید کر ہمیں مہنگے داموں فروخت کی جاتی ہے ۔جبکہ آزاد کشمیر کی بجلی کی ساڑھے تین سو میگاواٹ ضرورت کو پورا کرنے کے بجائے طویل اور جبری لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے لیاقت حیات نے آزاد کشمیر کے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں سمیت سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ بجلی کی. لوڈ شیڈنگ اور روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے َخلاف گھر سے باہر نکلیں اسمبلی کی طرف مارچ اور دھرنے میں شرکت کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close