مظفر آباد، کشمیری مہاجرین تیسری مرتبہ بے گھر ہو گئے، مہاجر کیمپ چہلہ بانڈی میں شدید آندھی نے 30 خاندانوں کے سروں سے سائبان چھین لیا

مظفرآباد (پی این آئی) تیسری مرتبہ بے گھر ہونے والے مہاجرین مقبوضہ کشمیر نے آزادی چوک مظفرآباد میں احتجاجی دھرنا دے دیا حکومت ہمیں جہلم ویلی میں ٹھوٹھہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں آباد کرے مظاہرین نے اپنے مطالبات سے حکومت اور انتظامیہ کو آگاہ کر دیا۔ مقبوضہ کشمیر سے بھارتی مظالم، انسانی حقوق پامالیوں اور ماورائے قانون قتل عام سے جانیں بچا کرآزاد کشمیر آنے مہاجرین 1990 سے لیکر اب تک تیسری مرتبہ بے گھر ہوگئے ہیں۔

گزشتہ روز مہاجر کیمپ چہلہ بانڈی میں شدید آندھی نے 30 خاندانوں کے سروں سے سائباں چھین لیا تیز ہوائیں پرانے اور بوسیدہ شیلٹروں کی چادرچھتیں اور دیواریں اڑا کر لے گئیں متاثرہ خاندانوں کو حکومت نے فوری طور پر آبادکاری کی یقین دھانی کرائی لیکن متاثرین نے آزادی چوک مظفرآباد میں احتجاجی دھرنا دیکر حکومت سے مطالبہ کیا کہ انھیں ٹھوٹھہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مستقل بنیادوں پر آباد کیا جائے احتجاجی دھرنے میں بچے, بزرگ اور نوجوان شامل 1990 میں مقبوضہ کشمیر سے کنٹرول لائن عبور کرکے آزاد کشمیر میں عارضی طور پر آباد ہونے والے مہاجرین 8 اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلے کے دوران اپنے پیاروں اور گھروں سے محروم ہوگئے اور اب تیسری مرتبہ آندھی اور طوفان نے انھیں بے گھر کر دیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close