اسلام آباد (پی آئی ڈی)وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان سے چینی سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی۔چینی وفد نے آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار، وزیر اعظم آزاد کشمیر نے چینی وفد کو سرمایہ کاری کے حوالہ سے خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ حکو مت آزاد کشمیر سرمایہ کاروں کی مکمل معاونت کریگی، آزاد کشمیر میں سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں چینی سرمایہ کار ان سے فائدہ اٹھائیں۔ آزاد کشمیر میں سیاحت اور ہائیڈل کا بہت پوٹینشل موجود ہے۔ حکومت آزاد کشمیر سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر قدرتی حسن سے مالا ہے، سرمایہ کار یہاں آئیں ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت ریاست کی آمدن بڑھانے کے لیے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پلان کے تحت کام کریگی، نئے سیاحتی مقامات کو ڈویلپ کر کے سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی جس سے مقامی سطح پر روزگار میسر آئے گا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہائیڈل کے شعبہ میں چائینز کمپنیاں پہلے بھی خدمات دے چکی، چائینز سرمایہ کار یہاں آئیں ہیں مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔
چینی وفد میں Mr Zhao Wan Bin, Miss Zhang Jing Jing, Miss Gao Yun Mei,Miss Sun Hui اور ڈاکٹر محمد یوسف کھو کھر شامل تھے۔جبکہ وزراء حکومت عبدالماجد خان، چوہدری علی شان سونی اور چوہدری اکبر ابراہیم بھی اس موقع پر موجود تھے۔قبل ازیں وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان اورسابق سینیٹر حافظ عبدالمالک قادری نے ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر میجرر خرم حمید خان روکھڑی، پرنسپل سیکرٹری سید شاہد محی الدین قادری بھی موجود تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں