مظفرآباد(پی آئی ڈی)آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مظفرآباد میں 3افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں،2مریض صحت یاب ہوئے ہیں،133افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں،اور56518افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔آزادکشمیرمیں اب تک418087افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں 43359افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی42555افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے،12مریض زیر علاج ہیں۔
792مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے140کا تعلق مظفرآباد،31کا جہلم ویلی،26کا نیلم، 144کاپونچھ،103کا باغ،13 کا حویلی،16کاتعلق سدھنوتی،182 کاتعلق میرپور،58کابھمبراور79کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کے12 مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں