مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سمیت دیگر اضلاع میں تیز ہواؤں نے تباہی پھیلا دی۔ سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کی دوڑیں لگ گئیں نقصانات کی تفصیلات اکٹھی کرنے کیلئے ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں۔
آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں سمیت دیگر اضلاع جہلم ویلی، نیلم، باغ، حویلی، پونچھ، سدھنوتی میرپور بھمبر اور کوٹلی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، اور گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش سے جہاں گرمی کا زور ٹوٹ گیا وہیں شہریوں کو شدید نقصانات کا سامنا بء کرنا پڑا مظفرآباد شہر اور مضافاتی علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے جھکڑ چلنے کے باعث متعدد گھروں مساجد سکولوں سرکاری اور نجی عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے بجلی کے پول اور تاریں ٹوٹنے کے نیجہ میں شہر اور نواحی علاقے تاریکی میں ڈوب رہے موبائل فون کے ٹاور گرنے سے فون سروس بھی معطل رہی۔
مظفرآباد شہرکے مختلف علاقوں اپرچھتر، لوئر چھتر ,گوجرہ نلوچھی, طارق آباد ,چہلہ بانڈی مہاجر کیمپ، سی ایم ایچ روڈ لوئر پلیٹ، اپر پیلٹ، اپر اڈاہ, عید گاہ اور ڈھیریاں سیداں سمیت دیگر علاقوں میں تیز آندھی نے تباہی پھیلادی ۔درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، سی ایم روڈ پر بل بورڈ سڑک پر آگرا ۔لوئر پلیٹ کے مقام موبائل فون کمپنی کا ٹاور عارف عباسی کے گھر کی چھت پر جاگرا اہل خانہ معجزانہ طورپر پر محفوظ رہے مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری کا علم بھی ٹوٹ گیا۔ چہلہ بانڈی مہاجر کیمپ میں مہاجرین کے بوسیدہ خیمے اور شلٹر تباہ ہوگئے مظفرآباد شہر اور جہلم ویلی میں گھڑی دوپٹہ، کنیناں کے مقام گھروں اور دکانوں کی چھتیں اڑ گئیں جلہم ویلی کے دیگر علاقوں میں بھی بڑے پیمانے پر نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔
مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں نے گھروں کی چھتوں پھل دار درختوں اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آندھی اور طوفان سے ہونے والے نقصانات اور زخمیوں کی تفصیلات جمع کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں