وزیراعظم آزاد کشمیر کے معاون برائے اطلاعات چوہدری رفیق نئیر نے استعفیٰ دے دیا،اہم اور بڑی زمہ داری سونپی جا رہی ہے

مظفرآباد (آئی اے اعوان) وزیراعظم آزاد کشمیر کے معاون برائے اطلاعات چوہدری رفیق نئیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے استعفیٰ منظور کر لیا۔
میں نے رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دیا ہے اسے سیاسی ایشو نہ بنایا جائے

معاون خصوصی چوہدری رفیقِ ئئیر نے اچانک استعفیٰ کیوں دیا پی این آئی نے اندر کی کہانی کا کھو ج لگا لیا معاون خصوصی چوہدری رفیقِ نئیر نے پی این آئی کے نمائندے سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران پہلے اپنے استعفے کی تصدیق کی اور پھر پی این آئی کے نمائندے کے اصرارپر استعفیٰ کے پس پردہ اصل کہانی بیان کردی انکا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے سردار تنویر الیاس کی خواہش پوری کرتے ہوئے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دیکر حکومت اور پارلیمانی پارٹی کو درپیش ایک بڑی مشکل دور کردی یے ۔چوہدری رفیق نئیر کہا کہ آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس کی بحثیت پینل آف چئیرمین اجلاس کی صدارت کرنے کیلئے استعفیٰ دیا ہے کیونکہ آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری انوارالحق علیل ہیں اور ڈپٹی سپیکر ریاض گجر اجلاس کی کارروائی کو چلانے سے قاصر ہیں وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر چوہدری مجھے بجٹ اجلاس کی صدارت کرنے کی ذمہ داری سونپا چاہتے ہیں

آزاد کشمیر کابینہ کا کوئی وزیر, مشیر, معاون خصوصی یا پھر پارلیمانی سیکرٹری اسمبلی اجلاس کی سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی عدم میں صدارت نہیں کرسکتا اس قانون ضرورت کو پورا کرنے کیلئے میں نے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دیا یے ادھر یہ بھی معلوم ہوا یے کہ وزیراعظم سردار تبویر الیاس بجت کی منظوری کے بعد یکم جولائی کو چوہدری رفیق نئیر کو پہلے سے مزید بہتر پوزیشن پر کابینہ میں دوبارہ اہم ذمہ داریاں سونپیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close