سردار مختار خان عباسی پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے آرگنائزر مقرر، مظفرآباد پہنچنے پر کارکنوں کی طرف سے شاندار استقبال

مظفرآباد (آئی اے اعوان) سابق ممبرکشمیر کونسل سردار مختار خان عباسی پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے آرگنائزر مقرر ہونے کے بعد مظفرآباد پہنچ گئے۔ پی پی پی کے کارکنوں کی طرف سے شاندار استقبال کیا گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے نئے آرگنائزر سردار مختار خان عباسی کا مظفرآباد پہنچنے پر کارکنوں نے شاندار استقبال کیا ۔پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نے سابق ممبر کشمیر کونسل اور مظفرآباد کی نشت سے 2021 کے انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار سردار مختار خان عباسی کو پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا آرگنائزر مقرر کردیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں شمولیت اختیار کرنے کے چند ماہ بعد پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے سردارمختارخان عباسی کو آرگنائزر کے عہدے پر فائز کرکے پارٹی کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے ایک بڑا قدم اٹھایا

جس کے نتیجہ میں پارٹی کارکن اپنی قیادت کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ مختار خان عباسی نے پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے عہدیداروں اور کارکنوں کے ہمراہ دربار سائیں سخی سہیلی سرکار کے مزار پر حاضری دی فاتحہ خوانی کی اور مزار پر چادر چڑھائی ۔۔اس موقع پر سینئر رہنما خورشید کیانی ، خواتین آزادکشمیر کی مرکزی نائب صدر فوزیہ حبیب، جنرل سیکرٹری ہیومن رائٹس آزاد کشمیر ماریہ اقبال ترانہ، شیخ اظہر اور دیگر کارکن بھی انکے ہمراہ تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close