وزیراعظم آزاد کشمیر نے 1242 گھروں کے چولہے بجھنے سے بچا لیے، ایم این سی ایچ کے پندرہ سال سے خدمات انجام دینے والے ملازمین کو مستقل کر دیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے 1242 خاندانوں کے چولہے بجھنے سے بچالیے آزاد کشمیر میں ماں اور بچوں کی صحت کے پروگرام ایم این سی ایچ کے تحت پندرہ سال سے خدمات انجام دینے والے ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

آزاد کشمیر میں ماں اور بچے کی صحت کے پروگرام ایم این سی ایچ کے ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت عامہ کو ایم این سی ایچ پروگرام کے 1242 ملازمین کو نارمل میزانیہ پر لانے کے احکامات جاری کیے ہیں وزیراعظم آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر کے 1242 ملازمین کو ملازمتوں کا تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ہزاروں افراد کے فاقوں سے بچالیا ہے وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے 2007 میں ایک برطانوی ادارے کے تعاون سے ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے شروع کیے گئے ایم این سی ایچ پروگرام کو نارمل میزانیہ پر لانے کے فیصلے کو آزاد کشمیر کے سیاسی, سماجی اور عوامی حلقوں میں سراہا جارہا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close