مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے خواجہ مقبول وار کو ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے پر بحال کر دیا۔ اپیل کی سماعت کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ بینچ مقرر کردیاگیا سماعت 20 جون کو ہوگی۔
آزاد جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے اپوزیشن کے ممبران اسمبلی کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے حکومتی ممبران کے برابر فنڈز فراہم کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران مبینہ طور پر غیر شائستہ اور توہین آمیز رویہ اختیار کرنے کی پاداش میں ایڈووکیٹ جنرل خواجہ مقبول وار کو عہدے سے برف کرنےاور وکالت کا لائسنس منسوخ کرنے کا حکم دیا تھا۔ آزاد کشمیر حکومت کی اپیل پر سپریم کورٹ کے سینئر جج خواجہ محمد نسیم نے سماعت کی۔ ابتدائی سماعت کے دوران ہائی کورٹ کے فیصلہ کو معطل کرتے ہوئےخواجہ مقبول وار ایڈووکیٹ کو ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے پر بحال کردیا۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ بینچ 20 جون کو اپیل کی سماعت کرے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں