ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات)آزادکشمیر ڈاکٹر ساجد محمود چوہان کی زیر صدارت آزادکشمیر ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا رواں مالی سال کا تیرہواں اجلاس

مظفرآباد (پی آئی ڈی)ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات)آزادکشمیر ڈاکٹر ساجد محمود چوہان کی زیر صدارت آزادکشمیر ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا رواں مالی سال کا تیرہواں اجلاس سوموار کے روز منعقدہ ہوا، اجلاس میں پلاننگ کمیشن،وزارت امور کشمیر اور محکمہ مالیات کے سینئر آفیسران کے علاوہ متعلقہ محکمہ جات کے سیکرٹری صاحبان اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے آفیسران نے شرکت کی۔ اجلا س میں محکمہ رسل و رسائل کے زیر اہتمام 26.06کلومیٹر رابطہ سڑکات کے 03اور 1پل کی تعمیر کے منصوبہ جات لاگتی 71کروڑ 47لاکھ روپے،

محکمہ فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ کے تحت سپریم کورٹ آزادکشمیر میرپور رجسٹری کی عمارت اور سپریم کورٹ ریسٹ ہاؤس میرپور میں ضروری سہولیات کی فراہمی کا نظر ثانی منصوبہ لاگتی07کروڑ روپے،محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت راولاکوٹ میں ITExcelenceCenterکے قیام کا نظر ثانی منصوبہ لاگتی 10کروڑ 37لاکھ روپے، محکمہ بحالیات کے زیر انتظام مہاجرین کی آبادکاری کے 02منصوبہ جات لاگتی 38کروڑ 4لاکھ روپے،محکمہ سیاحت کے زیر انتظام آزادکشمیر میں آثار قدیمہ ونگ کے قیام کا نظر ثانی منصوبہ لاگتی 03کروڑ 68لاکھ روپے،محکمہ سماجی بہبود اور ترقی نسواں کے تحت محکمہ ترقی نسواں کے استحکام کا نظرثانی منصوبہ لاگتی 8کروڑ 38لاکھ روپے اور اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کی کمپیوٹرائزیشن کا نظر ثانی منصوبہ لاگتی 15کروڑ 94لاکھ روپے زیر غور لائے جا کر ان منصوبہ جات کی منظوری دی گئی۔ محکمہ بحالیات کے زیر انتظام مہاجرین کی آبادکاری کا منصوبہ لاگتی 03ارب 17کروڑ 55 لاکھ روپے، سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (CDWP)کے لیے کلیئر کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close