مظفرآباد، سٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے مون سون کی بارشوں کے دوران کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں شروع کر دیں

مظفرآباد (پی این آئی) سٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے آزاد کشمیر میں مون سون کی بارشوں کے دوران کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمبٹے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ مظفرآباد اور خیبر پختونخواہ کے سنگم پر واقع پتریینڈ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ڈیم میں ریسکیو ٹیموں کی پیشہ وارانہ ستعداد کار بڑھانے تربیت کا سلسلہ پانچ روز سے جاری ہے تربیت کے دوران ریسکیو اہلکاروں کو دریا میں طغیانی , ٹریفک حادثات, دریامیں نہاتے اور سیلفیاں بناتے ہو ئے ڈوبنے والے افراد کو فوری ریسکیو کرنے کی خاص مہارتیں سیکھائی جارہی ہیں

تربیت کے دوران ماہر غوطہ خوروں نے دریا میں سے لاشوں, حادثات کا شکار ہوکر دریاوں میں ڈوبنے والی گاڑیوں اور مؤتر سائیکلوں کی تلاش کے حوالے سے غوطہ خوری کے عملی مظاہرہے کیے ایس ڈی ایم اے کے حکام کا یہ کہنا ہے کہ مون سون کی غیر معمولی بارشوں کے پیش نظر ریسکیو ٹیمیں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمبٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں