آزاد کشمیر، پیر چناسی کے میدان میں پانچ روز تک جاری رہے والا سپرسراں کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر، فرینڈز کرکٹ کلب نے ٹرافی جیت لی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) سخت گرمی میں سرد موسم کے مزے، آزاد کشمیر کے سیاحتی مقام پیر چناسی کے دامن میں چاروں اطراف سے سرسبز شاداب جنگلات میں واقع میدان میں پانچ روز تک جاری رہے والا بائیسویں سپرسراں کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا ۔ٹورنامنٹ کے فائنل میں

فرینڈز کرکٹ کلب نے ناصر شہید کرکٹ کلب کو 15 رنز سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔8 ہزار فٹ بلندی پر کھیلے گئے بائیسویں سپر سراں کرکٹ ٹورنامنٹ میں 30 ٹیموں نے حصہ لیا۔ سخت گرمی کے ستائے کھلاڑیوں اور شائقین نے پانچ روز تک خوشگوار موسم میں ٹھنڈی ہوا کے جھونکوں اور قدرت کے نظاروں کا بھر پور لطف اٹھایا ۔سپرسراں کرکٹ ٹورنامنٹ کھیل کے ساتھ ساتھ ایک بڑے سیاحتی کی صورت اختیار کر گیا ۔

اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں کی خوشی دیدنی تھی۔کواٹر فائنل سے سیمی فائنل تک رسائی کیلئے 12 ٹیمو نے ایک دوسرے کو شکست دینے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگائی لیکن ناصر شہید, نیو ینگ سٹار, سہیلی سٹرائیکرز ,سعید شہید, فرینڈز کرکٹ کلب اور بابت شہید کی ٹیم نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر سکی ۔

ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز نافائنل میں فرینڈز کرکٹ کلب نے ناصر شہید کرکٹ کلب کو 15 رنز سے شکست دیکر ٹرافی اور 50 ہزار روپے کا انعام حاصل کیا۔آزادکشمیر سابق وزیر یوتھ, سپورٹس اینڈ کلچر چوہدری شہزاد محمود چیئرمین حمزہ فاونڈیشن شیخ مشتاق

ایکسیئن سپورٹس قاضی عبد الباسط سمیت دیگر مہمانان خصوصی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ٹورنامنٹ کمیٹی کے چیئرمین حاجی محمد یوسف, سردار نثار, فیاض بھٹی, شفیق احمد, محمد الطاف, راجہ سفیر, عاصم الرحمن, ادریس خان, آزاد خان, نوید قریشی, چوہدری محمد رفیق, چوہدری یاسر اور چوہدری رستم نے پانچ روز تک ٹیموں کے کھلاڑیوں اور مہمانوں کی مہمان نوازی کی بہترین مثال قائم کی نوجوان ایم عارف عزیز کمنٹری بکس میں اپنے مخصوص انداز میں کھلاڑیوں کا لہو گرمانے کے ساتھ ساتھ تماشائیوں کو محفوظ کرتے رہے


سپر سراں کے مقام کرکٹ ٹورنامنٹ کو طارق شہید اور چوہدری خانی زمان کے ناموں سے موسوم کر کے کرکٹ کھیل کے ذریعے علاقہ مکینوں کو تفریح اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقعے فراہم کرنے انھیں شاندار طریقے سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں