لیپہ ویلی، لاہور سے سائیکل پر لیپہ پہنچنے والے نوجوان کے اعزاز میں پاک فوج کے مقامی یونٹ کی تقریب

وادی لیپہ (پی آئی ڈی) نیشنل سائیکلسٹ عامر شہزاد اعوان جو آزاد کشمیر میں سیاحت کی پروموشن اور لوگوں کے اندر سیاحت کی آگاہی فراہم کرنے کی خاطر لاہور سے لیپہ بذریعہ سائیکل لیپہ پہنچے تو پاک فوج کی مقامی یونٹ نے ان کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا اور ان کی سیاحت کے لیے دی جانے والی خدمات کے سلسلے میں شیلڈ پیش کی اس موقع پر پاک فوج کے آفیسران نے ان کی سیاحت کے لیے کی جانے والی کاوش کو سہراہا ان کا کہنا تھا آپ کے اس اقدام کی وجہ سے آزاد کشمیر اور وادی لیپہ میں سیاحت کو پروموشن ملی گی

اس موقع پر نیشنل سائکلیسٹ عامر شہزاد اعوان نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ لیپہ ویلی کے اندر پاک فوج سیاحت کے حوالے سے بہت کام کر رہی ہے ان کی اس کوشش کی وجہ سے لیپہ میں سیاحت کو پروموشن ملی ہے اور سیاحوں نے لیپہ ویلی کا رخ کیا ہے اس موقع پر نیشنل سائیکلسٹ عامر شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ جس طرح پاک فوج اور عوام علاقہ وادی لیپہ نے میرا جس طرح استقبال کیا اور عزت دی یہ میں زندگی بھر یاد رکھوں گا اور میں سیاحت کے شوقین افراد سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ لیپہ ویلی آہے اور یہاں کی خوبصورتی اور موسم کو انجوائے کریں یہاں اپ کو پیار دینے والے اور مہمان نواز لوگ ملے گے۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close