مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کے سرکاری اور نجی جنگلات میں سبز درختوں کی کٹائی پر پابندی کے باوجود جنگلات کی بےدریغ اور غیر قانونی کٹائی سلسلہ جاری ہے۔ پیر چناسی کے دامن میں سپرسراں کے جنگلات میں سبز درختوں کی جڑوں اور تنوں میں آگ لگا درخت گرانے اور چینسے کی ذریعے درخت کاٹنے کا انکشاف ہواہے
آزادکشمیر کے سیاحتی مقام پیرچناسی سے ملحقہ کمپاٹ دو اور تین میں سبردرختوں کٹائی سے متعلق علاقہ مکینوں کا کہنا ہے ٹمبر مافیا نے سبز درختوں کی غیر قانونی کٹائی اور لکڑی کی سمگلنگ کے نشانات کو مٹانے کیلئے جنگلات میں آگ لگانے کے ساتھ ساتھ نت نئے طریقے اختیار کر رکھے ہیں۔
علاقہ مکینوں کے مطابق محکمہ جنگلات کے افسران اور اہلکاروں کی ملی بھگت سے پہلے سبز درخت کی جڑوں اور تنے میں آگ لگائی جاتی ہے اور جب درخت گرجاتا ہے تو راتوں رات گیلیاں اور سلیپر تیار کرکے فروخت کردیئے جاتے
حکومت کی طرف سے جنگلات کے اندر اور قریبی علاقوں میں چینسے کے استعمال پر پابندی کے باوجود ٹمبر مافیا کھلے عام درخت کاٹنے کیلئے چینسے کا استعمال کر رہا عوام علاقہ نے حلقہ دو لچھراٹ میں سیری درہ سپر سراں اور پیر چناسی سے ملحقہ جنگلات سے درختوں کی کٹائی میں ملوث بااثر افراد
اور ٹمبر مافیا محکمہ جنگلات کے افسروں اور اہلکاروں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور غیر جانبدار انکوائری کمیشن مقرر کیا جائے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں