پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام محکمہ صحت عامہ نرس بی ایس۔16کی اسامیوں کا MCQٹیسٹ 16جون 2022، انٹرویو برائے اسامیاں سینئر آڈیٹر بی ایس۔16محکمہ مالیات /اکاؤنٹس 23جون 2022 ہو گا

مظفرآباد (پی آئی ڈی)آزادجموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام محکمہ صحت عامہ نرس بی ایس۔16کی اسامیوں کا MCQٹیسٹ 16جون 2022، انٹرویو برائے اسامیاں سینئر آڈیٹر بی ایس۔16محکمہ مالیات /اکاؤنٹس 23جون 2022 ہو گا۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی معاون بی ایس۔16کی اسامیوں کا MCQٹیسٹ 26جون 2022کو تینوں ڈویژنل ہیڈکوارٹر ز پر منعقد ہو گا، محکمہ منصوبہ بندی وترقیات / برقیات کی کمپیوٹر پروگرامر بی ایس۔17اور محکمہ صحت عامہ کی ڈینٹل سرجن بی ایس۔17کی اسامیوں کا MCQٹیسٹ یکم جولائی 2022، تحریری امتحان برائے اسامیاں تحصیل مفتی بی ایس۔ 17مورخہ 4جولائی تا 7جولائی 2022ہو گا۔SSTجنرل لائن وہیڈ مسٹریشن کے امتحانات کا انعقاد اگست کے پہلے 15ایام میں ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر منعقد کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close