مظفرآباد(پی آئی ڈی)آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جہلم ویلی میں 01شخص کورونا وائرس کا شکار ہواہے،129افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور54288افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔آزادکشمیرمیں اب تک417616افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں 43351افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی42545افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے،
14مریض زیر علاج ہیں۔792مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے140کا تعلق مظفرآباد،31کا جہلم ویلی،26کا نیلم، 144کاپونچھ،103کا باغ،13 کا حویلی،16کاتعلق سدھنوتی،182 کاتعلق میرپور،58کابھمبراور79کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کے14 مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں